19

8 سال سے روپوش ملزم گرفتار

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 8 سال سے اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم غلام محمد انسانی اسمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث ہے ملزم نے بھاری رقم کے عوض اپنے پاسپورٹ پر مسافر کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کی تھی۔ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر کو دوران امیگریشن گرفتار کیا گیا تھا گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ملزم غلام محمد کے خلاف سال 2017 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم گزشتہ 8 سال سے روپوش تھا، ملزم کی گرفتاری کے لئے متعدد بار چھاپے مارے گئے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں