12

پاکستان ریلویز کا 2 کمپنیوں کیساتھ معاہدہ

پاکستان ریلویز نے 2 کمپنیوں کیساتھ آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کا معاہدہ کرلیا، جس کے تحت چینی کمپنی ایم ایل ون پر کیماڑی سے پشاور کینٹ تک کیبل بچھا سکے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز نے 2 کمپنیوں کیساتھ آپٹیکل فائبرکیبل بچھانے کے معاہدوں پردستخط کر دیے ، چینی کمپنی ایم ایل ون پر کیماڑی سے پشاور کینٹ تک کیبل بچھا سکے گی۔معاہدوں کے تحت پاکستان ریلوے کمپنیوں کو آپٹیکل فائبرکیبل بچھانے کیلئے راستہ فراہم کرے گی ، جس کے لئے 20 کروڑ 56 لاکھ روپے کی ایڈوانس ادائیگی کر دی گئی۔دوسرے معاہدے کے تحت پاکستانی کمپنی کیماڑی سےلودھراں تک کارائٹ آف وےاستعمال کرنے کی مجازہوگی۔کمپنی کی طرف سے ریلوے کو ساڑھے13 کروڑ روپے ایڈوانس میں اداکردیےگئےہیں ، معاہدے3سال کی مدت کیلئےکیےگئےہیں جس میں توسیع بھی کی جاسکے گی۔چیف ایگزیکٹوافسرعامرعلی بلوچ نےپاکستان ریلویزکی جانب سےمعاہدوں پردستخط کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں