11

شاہین دوسرے ٹیسٹ میں ڈھیر:بنگالیوں نے تاریخ میں پہلی بار پاکستان کووائٹ واش کردیا

راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش نے پہلی بار پاکستان کو وائٹ واش کردیا، بنگلہ دیش نے دوٹیسٹ میچز کی سیریز دو صفر سے جیت لی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز بنگلادیش نے 42 رنز بنا لیے بغیر کسی نقصان کھیل کا آغاز کیا تاہم 16 رنز کے اضافے پر بنگال ٹائیگرز نے ذاکر حسن 40 اور شادمان اسلام 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان نجم الحسن شانتو 38 اور مومن الحق 34 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے، مشفق الرحیم اور شکیب الحسن نے 32 کی شراکت داری قائم کرکے میچ جتوادیا پاکستان کی جانب سے میر حمزہ، ابرار احمد، سلمان علی آغا اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 172 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 185 رنز کا ہدف دیا تھا خیال رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے گرین شرٹس کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیتا تھا اس سے قبل پاکستان ناقابلِ شکست تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں