20

میچ کے دوران ہارٹ اٹیک سے معروف فٹبالر چل بسے

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوراگوئے کے فٹبالر جون ایزکویردو برازیل میں میچ کے دوران ہارٹ اٹیک کا شکار ہوگئے یوراگوئے کے فٹبالر جون ایزکویردوکے گرنے کے بعد فوری طور پر میچ روک دیا گیا تھا جس کے بعد تمام کھلاڑی ان کے گرد جمع ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ راستے میں ہی چل بسےخبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فٹبالر شادی شدہ تھے اور ان کے 2 بچے بھی ہیں، چھوٹے بیٹے کی پیدائش رواں ماہ اگست کے شروع میں ہوئی تھی اس سے قبل فلسطین کے مشہور فٹبالر محمد برکت اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے، صہیونی فوج نے خان یونس میں ان کے گھر پر بمباری کی تھی خان یونس کے لیجنڈ فلسطینی فٹبالرمحمد برکات نے فلسطینی قومی ٹیم اورمقامی کلب کی نمائندگی بھی کی۔ کیریئرمیں ایک سو چودہ گول کیے ’میرے پاس انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے اب زیادہ وقت نہیں بچا‘ محمد برکت کو خان یونس کا لیجنڈ کہا جاتا تھا، انہوں نے اپنے کیریئر میں 114 گول اسکور کیے اور وہ خان یونس یوتھ کلب کے کپتان بھی تھے۔محمد برکت نے فلسطین کی نیشنل ٹیم کی نمائندگی کی اور لوکل کلب کی جانب سے بھی میچز کھیلے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں