اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں کئی مرد شادی کی پیشکش کرتے ہیں۔ حال ہی میں رابی پیرزادہ نے حفیظ احمد کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے شادی کی پیشکش اور ملک میں طلاق کی بڑھتی شرح سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی رابی پیرزادہ نے کہا کہ مجھے روزانہ کی بنیاد پر شادی کے لیے بہت سارے پروپوزل موصول ہوتے ہیں، میری فاؤنڈیشن کے آٹھ سے دس فون نمبرز ہیں تو اگر آپ اُن نمبر پر آنے والے میسجز دیکھیں تو ہر دوسرے میسج میں کسی نہ کسی مرد نے مجھے شادی کی پیشکش کی ہوتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر دوسرا مرد مجھے شادی کی پیشکش کرتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ آج کل کے مرد شوبز سے وابستہ گلیمرس لڑکیوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں لیکن میری نظر میں یہ غلط ہے سابقہ گلوکارہ نے کہا کہ میری مردوں سے گزارش ہے کہ وہ گلیمرس لڑکیوں کے بجائے اپنے اردگرد موجود سادہ لڑکیوں کے بارے میں سوچیں، وہ بھی خوبصورت ہیں جو شادی کی پیشکش کی منتظر ہیں۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ مردوں کو شادی کے لیے اداکاراؤں کے بجائے سادہ لوح لڑکیوں پر غور کرنا چاہیے، ان لڑکیوں کی قدر کرنی چاہیے اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے کا ایک اہم مسئلہ یہ بھی ہے کہ لڑکے کہتے ہیں کہ لڑکیاں اُن کی قدر نہیں کرتیں کیونکہ اُن کے پاس کمائی کا اچھا ذریعہ اور نوکری نہیں ہے جبکہ لڑکیاں کہتی ہیں کہ وہ شادی نہیں کر سکتیں کیونکہ ان کے پاس چہیز بنانے کے وسائل نہیں۔
47