27

پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز، کون سے قومی کرکٹرز ریکارڈ بنا سکتے ہیں؟

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 21 اگست سے شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور اس سیریز میں قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نیا ریکارڈ بنا سکتے ہیں ایسے کھلاڑیوں کی فہرست میں اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور نائب کپتان سعود شکیل شامل ہیں شاہین شاہ آفریدی اس سیریز میں 9 وکٹیں لے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بننے کا اعزاز حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 24 میچز کھیل رکھیں ہیں اور 91 وکٹوں کے ساتھ ایلیٹ بولرز کی فہرست میں شامل ہیں۔ شاہین شاہ کے بعد نسیم شاہ کا نمبر آتا ہے جنہوں نے 51 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، تاہم انجری کے باعث انہوں نے اپنا آخری میچ جولائی 2023 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز 21 اگست سے راولپنڈی میں ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اب تک 11 بولرز 100 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جن میں چار آسٹریلوی اور تین بھارتی بولرز شامل ہیں آسٹریلوی بولر نیتھن لیون 187 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں ٹاپ پر جب کہ کینگرو قائد پیٹ کمنز 175 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ بھارتی اسپنر روی چندر ایشون کی 174 وکٹوں کے ساتھ تیسری پوزیشن ہے آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک 147 وکٹوں کے ساتھ چوتھے، جسپریت بمراہ 110 وکٹوں کے ساتھ پانچویں، جوش ہیزل ووڈ 109 وکٹوں کے ساتھ چھٹے اور رویندرا جڈیجا 102 وکٹوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں دوسری جانب کپتان شان مسعود اور نائب کپتان سعود شکیل کے پاس بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں ایک ہزار رنز مکمل کر سکتے ہیں۔ شان مسعود نے 18 میچوں میں 985 جبکہ سعود شکیل نے 10 ٹیسٹ میچوں میں 967 رنز بنا رکھے ہیں اور انہیں ایک رنز مکمل کرنے کے لیے بالترتیب 15 اور 33 رنز درکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں