31

کانگو وائرس کے بڑھتے کیسز:محکمہ صحت سندھ نے ہسپتالوں کے عملے کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی

محکمہ صحت سندھ نے کانگو کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کراچی سمیت صوبے بھر کے ہسپتالوں کے عملے کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کانگو بخار میں مبتلا مریضوں کو آئسولیشن وارڈز میں رکھا جائے ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کانگو بخار جانوروں پر پائے جانے والے پسو میں موجود وائرس سے ہوتی ہے، جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے افراد اور قصاب احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ کراچی اور بلوچستان میں مارچ سے اگست تک کانگو وائرس کے 14 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ اس وائرس کے 3 مریض دوران علاج انتقال بھی کر گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں