چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے خاندان نے آزادی کے 77 مکمل ہونے کے موقع پر بلوچستان کے ضلع زیارت میں 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین حکومت کو وقف کا اعلان کردیا اس سلسلے میں چیف سیکریٹری بلوچستان کے توسط سے صوبائی حکومت کو ارسال کردہ خط میں کہا گیا کہ ملک کی آزادی کے 77 مکمل ہونے کے موقع پر ہم زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی سے ملحقہ 31 ہزار 680 مربع فٹ اپنی ملکیت میں موجود زمین عوامی فائدے کے لیے بطور انوائرمینٹل سینٹر استعمال کے لیے عطیہ کرنے کے خواہش مند ہیں خط میں مزید کہا گیا کہ اس سلسلے میں ہم اس کا لائسنس بلا معاوضہ حکومت بلوچستان کو دینے کی خواہش رکھتے ہیں، اس سلسلے میں ہم نے لائسنس کی شرائط و ضوابط سے متعلق دستاویزات کو منسلک کردیا ہے۔ بلوچستان کے ضلع زیارت میں 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین حکومت کو وقف کرنے کے لیے خط ارسال کردیا چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے خاندان کی جانب سے ارسال کردہ خط میں کہا گیا کہ پاکستان اپنی آزادی کے 77 سال مکمل کرنے جا رہا ہے اور اگر حکومت رضا مندی ظاہر کرتی ہے تو ہم لوگوں کے لیے 14 اگست 2024 کے پرمسرت دن پر اس تحفے کو پیش کرنا چاہتے ہیں۔ موسمیاتی سینٹر کے لیے اراضی دینے کے لیے لکھے خط پر قاضی عظمت عیسیٰ اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دستخط ہیں۔ خط کی کاپیاں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، حکومت بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔