25

78 ارب سے زائد واجبات کی وصولی میں ناکامی، پی ٹی اے کیخلاف تحقیقات کا آغاز

تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں سے 78 ارب سے زائد واجبات کی وصولی میں ناکامی پرنیب کراچی نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ذرائع نیب نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے نیب سے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی، جس پر نیب نے پیر 29 جولائی تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی واجبات کی عدم وصولی سےقومی خزانے کونقصان پہنچا، ڈبلیو ایل ایل اور ایل ڈی آئی کمپنیوں سے واجبات کی وصولی میں تاخیر کی گئی ذرائع نے کہا کہ حکام تمام ریکارڈ سمیت نیب کراچی کے دفتر میں پیش ہوں جبکہ پی ٹی اے سے کل بقایا جات، کورٹ کیسز کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ذرائع نے بتایا کہ عدالتوں سے حکم امتناع کے باعث واجبات کی وصولی نہ ہوسکی، ایل ڈی آئی کمپنیاں بنیادی رقم کا 100 فیصد ادا کرنے کیلئے راضی ہیں ذرائع نے کہا کہ وزارت آئی ٹی نے واجبات معاملے پر اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں