33

’24 روپے یونٹ والی بجلی صنعت ،عوام کو 60 روپے کیوں بیچی جارہی؟’

تفصیلات کے مطابق پیٹرن انچیف اپٹما و سابق نگراں وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج آئی پی پیز پر کانفرنس میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے، سابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بھی ہمارےساتھ موجودہونگے،سابق وزیر اعظم آئی پی پیز معاہدوں پر اہم بات کریں گے سابق نگراں وزیر کا کہنا تھا کہ مہنگے ترین آئی پی پیز معاہدے قوم سے ظلم ہے، لاہور ہم اس آڑ میں بدانتظامی نااہلی کرپشن کو سامنے لا رہے ہیں،24روپے یونٹ والی بجلی صنعت ،عوام کو 60 روپے کیوں بیچی جارہی انھوں نے کہا کہ لاہور نیپرا کا کردار انتہائی منفی اور عوام دشمن ہے ، آئی پی پیز معاہدوں پر فوری نظر ثانی نہ کی تو کاروبار بند ہو گا سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری پاور ہاؤسز کو کپیسٹی چارجزبند کئے جائیں اور شرح سود کو فوری سنگل ڈیجیٹ میں لایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں