20

گھروں اور سرکاری دفاتر میں کروڑوں یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف

تفصیلات کے مطابق بجلی کی اووربلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،4 ماہ کے دوران چھاپہ مار ٹیموں کی جانب سے 48137 میٹرز کو چیک کیا، چھاپوں کے دوران 827 کنکشنز میں اووربلنگ کا انکشاف ہوا، جس کے بعد ملوث عناصر کے خلاف 80 انکوائریاں اور 32 مقدمات درج کئے گئے گھروں، سرکاری دفاتر میں اوور بلنگ کی مد میں اربوں روپے بجلی کے بلوں میں وصول کئے، 4 ماہ کے دوران ملک بھر میں 1 ارب 10 کروڑ سے زائد یونٹس کی اووربلنگ کی گئی اوور بلنگ سے عوام اور دیگر سرکاری اداروں کو 40 ارب 80 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، ایف آئی اے لاہور زون نے 163 کنکشنز میں 92 کروڑ 70 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ پکڑی، مجموعی طور پر 34 ارب 29 کروڑ سے زائد بلوں کی مد میں وصول کئے گئےایف آئی اے ملتان زون نے 39 کنکشنز میں 3 لاکھ سے زائد یونٹس کی اوور بلنگ، ایف آئی اے پشاور زون نے 403 کنکشنز میں 90 لاکھ سے زائد یونٹس کی اوور بلنگ پکڑی ایف آئی اے کوہاٹ زون نے 26 کنکشنز میں 3 لاکھ سے زائد یونٹس کی اووربلنگ کی نشاندہی کی جبکہ ایف آئی اے حیدرآباد زون نے ابتک 14 کنکشنز میں 1لاکھ سے زائد یونٹس کی اووربلنگ پکڑی ایف آئی اےلاہورکالیسکو افسران کواوور بلنگ پر سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں ہو گی اور بجلی کےصارفین پر اوور بلنگ کا بوجھ ڈالا گیا تو ایکشن ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں