34

نیپرا کی کے-الیکٹرک کو رات کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی سختی سے ہدایت

نیپرا نے کے-الیکٹرک حکام کو لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ہدایات جاری کیں کہ لوڈشیڈنگ انتہائی ضرورت کے وقت بھی ایک گھنٹے سے زائد نہ کی جائے اتھارٹی نے کے-الیکٹرک کو ہدایات کی روشنی میں 7 دن میں رپورٹ جمع کروانے کی بھی ہدایت کی اور وارننگ دی کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں کے-الیکٹرک کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی ’جس فیڈر پر نقصان ہوگا وہاں لوڈشیڈنگ کی جائے گی‘ 22 جولائی کو سندھ ہائیکورٹ میں شدید گرمی کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔ درخواست گزار نے بتایا تھا کہ ہیٹ ویو کی وجہ سے 3 افراد انتقال کر چکے ہیں، درخواست گزار بروقت بلز ادا کرتے ہیں لیکن پھر بھی 12، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے سندھ ہائیکورٹ میں کے-الیکٹرک سپلائی نے درخواست پر جواب داخل کروایا تھا کہ سپریم کورٹ براہ راست عدالت سے رجوع کرنے کے خلاف فیصلہ دے چکی ہے جس فیڈر پر نقصان ہوگا وہاں لوڈشیڈنگ کی جائے گی جس پر محمد واوڈا ایڈووکیٹ نے کہا تھا کہ کے-الیکٹرک سپلائی کا جواب غیر متعلقہ ہے اس کی کوئی اہمیت نہیں، درخواست گزاروں نے پہلے ہی نیپرا سے شکایت درج کر رکھی ہے، نیپرا نے شکایت پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کے-الیکٹرک سپلائی کے مطابق متعلقہ فیڈر نو لاسزمیں آتا ہے، جب فیڈر نو لاسز میں ہے تو پھر لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے، کے-الیکٹرک پالیسی کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور نیپرا کارروائی نہیں کررہی درخواست گزار نے کہا کہ نیپرا اور کے-الیکٹرک سپلائی کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے شہری مشکلات کا شکار ہیں ، مکین بروقت بل ادا کرتے ہیں مگر طویل لوڈشیڈنگ سے اذیت میں ہیں عدالت نے کراچی الیکٹرک سپلائی کے جواب پر مؤقف کیلئے سماعت5 اگست تک ملتوی کردی اور نیپرا کو بھی آئندہ سماعت پر جواب داخل کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں