21

طاہر انجم کو کیوں مارا؟ پی ٹی آئی ورکر نیلی پری نے بتادیا

تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے پی ٹی آئی ورکر انیلاریاض عرف نیلی پری کا ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا ملزمہ نے بیان میں کہا ہے کہ اداکارطاہرانجم بانی پی ٹی آئی کے خلاف سوشل میڈیاپرپوسٹیں شیئرکرتاتھا، ان کو دیکھتے ہی میں طیش میں آ گئی تھی انیلا ریاض کا کہنا تھا کہ طیش میں آکرمیں نےطاہرانجم کوتھپٹرمارےاورتشددکیا، طاہر انجم کو مارنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تھی یاد رہے پی ٹی آئی کی ورکر انیلہ نے ن لیگی کلچرل ونگ کے رہنما طاہرانجم کی پٹائی کردی تھی ، انیلہ نے طاہر انجم کو بھوک ہڑتالی کیمپ کے باہرگریبان سے پکڑاتھپڑ مارے ، منہ نوچا اور کپڑے بھی پھاڑدیے تھے بعد ازاں پولیس نے ن لیگ کلچرونگ کے صدر طاہر انجم پر تشدد کرنیوالی پی ٹی آئی کی کارکن کو گرفتار کرلیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں