28

دھوکے سے 5 خواتین سے شادیاں کرکے رقم بٹورنے والا ملزم پکڑا گیا

تفصیلات کے مطابق لاہور میں دھوکے سے پانچ خواتین سےشادیاں کرکے رقم بٹورنے والا پکڑا گیا، ملزم ساجد کے خلاف اس کی پانچویں بیوی نے مقدمہ درج کرایا تھا متاثرہ خاتون زیب النسا نے کہا کہ ملزم ساجد نے دھوکے سے شادی کی، برطانوی شہری ہوں، 2023 میں والدہ کے علاج کے لیے پاکستان آئی تھی، ساجد نے ملاقات کے بعد رشتہ بھیج کر شادی کی اور شادی کے بعد واپس برطانیہ چلی گئی خاتون نے بتایا کہ ملزم نے زیور،پراپرٹی ،اورقیمتی سامان دھوکے سے لے لیا اور سب کچھ ہتھیانے کے بعد ملزم نے برطانیہ آنے سے انکارکردیا خاتون کا کہنا تھا کہ دوبارہ پاکستان آنے پر معلوم ہوا ملزم کی اس سے پانچویں شادی ہے، ملزم پہلی بیویوں کو بھی دھوکہ دے کررقم ہتھیاچکا ہے متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم ساجد کو تفتیشی افسرسپورٹ کررہا ہے ،آئی جی پنجاب نوٹس لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں