52

مریم نواز کا پنجاب کے عوام کو بڑا ریلیف:50 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو سولر سسٹم دینے کی منظوری

وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب کے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا۔ وزیراعلی پنجاب نے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے کے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی پنجاب کابینہ کا کل اجلاس ہوگا جس میں سولر پینلز کی فراہمی کے ’روشن گھرانہ‘ پروگرام کی باضابطہ منظوری دی جائے گی۔ منصوبے کے تحت پنجاب حکومت 50 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین کو سولر سسٹم دے گی سولر پینل کی لاگت کا 90 فیصد پنجاب حکومت اداکرے گی جبکہ 10 فیصد صارف دے گا۔ سولر پینل پانچ سال کی آسان اقساط پر صارفین کو فراہم کیے جائیں گے۔ سردیوں میں سولر پینل کی قسط نسبتاً کم ہوگی صارف کی ضرورت کے مطابق سرکاری بجلی اور سولر پینل سے حاصل ہونے والی بجلی کے درمیان شرح کا تعین بھی ہوسکے گا۔ شفاف طریقہ کار کے مطابق پہلے مرحلے میں غریب ترین گھرانوں کو سولرسسٹم دئیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں