21

پاکستان میں ستمبر تک …… فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کردیا

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اسلام آبادہائیکورٹ میں میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ستمبر تک ایک بڑی تحریک کا آغازہو جانا ہے کیونکہ کاروبارکرنے والوں کی مہنگائی کی وجہ سے کمرٹوٹ گئی ہے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسد قیصر اور محمود اچکزئی کو اتحادکامینڈیٹ دیا گیا اسے پورا ہونےدیں، دونوں پراعتمادکیاجائے انھوں نے کہا کہ پاکستان میں لاکھوں لوگوں کوپاسپورٹ اسٹاپ لسٹ میں ڈالاگیا ، سی پیک کانفرنس میں جاناہے،پتہ چلامیرانام ای سی ایل میں ہے ، عدالت میں استدعاکی 2دن چین جانےکی اجازت دی جائے ، عدالت نے نوٹسزجاری کردئیے،امیدہےاجازت مل جائے گی گذشتہ روز سابق وفاقی وزیر پی ٹی آئی رہنماؤں پر تنقید سے پیچھے ہٹ گئے، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب پی ٹی آئی رہنماؤں پر تنقید نہیں کروں گا، پارٹی کی سینئر رہنماؤں نے ایسا کرنے سے روکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں