40

لوگ بل ادا کرنا شروع کریں بجلی سستی ہو جائے گی، خورشید شاہ

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما سید خورشید احمد نے ہاکی کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 5ارب کابینظیربھٹوکمپلیکس پراجیکٹ لارہے ہیں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میری سوچ ہے آسٹریلیا کے طرزکی اسپورٹس یونیورسٹی قائم کروں اور 5سال کے بعد ہمارے بچے ٹرینڈ ہو کر اولمپکس جائیں گے بجلی بلوں میں اضافے پر پی پی رہنما نے کہا کہ لوگ بل اداکرناشروع کریں بجلی سستی ہو جائےگی، ہم سب کومل کرپاکستان کی بہتری کےلئےکام کرناچاہیے ان کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ کے بعد مہنگائی عوام پر اثر انداز ہوئی ہے، گزارش ہے دوبارہ نظرثانی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں