سندھ ہائی کورٹ نے این اے 231 ملیر کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن کمیشن کو آئندہ سماعت تک دوبارہ گنتی سے روک دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں این 231 ملیر کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار خالد محمود ایڈووکیٹ نے این اے 231 ملیر میں پیپلز پارٹی کے حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔ اس سے قبل، الیکشن ٹربیونل نے خالد محمود کی درخواست پر این اے 231 ملیر کے چار پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار عبد الحکیم بلوچ نے الیکشن ٹربیونل کے دوبارہ گنتی کے احکامات کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ عبدالحکیم بلوچ نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ الیکشن ٹربیونل نے ہمارا مؤقف سنے بغیر 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا بعد ازاں، عدالت نے درخواست کی مزید سماعت سات اگست تک ملتوی کرتے ہوئے دوبارہ گنتی روکنے سے متعلق جاری حکم امتناع میں توسیع کر دی۔