27

پاکستان کا امریکا میں فوری نیا سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے امریکا میں فوری کیریئر سروس افسران کی تقرری کا فیصلہ کرلیا ، سفارتی ذرائع نے بتایا کہ واشنگٹن ڈی سی اور نیویارک میں کیریئر سروس افسران کی تقرری کرے گا سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رضوان سعید شیخ کو فوری امریکا میں نیا پاکستانی سفیر تعینات کئے جانے کا امکان ہے ، رضوان سعید شیخ دفترخارجہ میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری مشرق وسطیٰ خدمات انجام دے رہے ہیں ذرائع نے کہا ہے کہ سابق ترجمان عاصم افتخاراحمد کواقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب لگائے جانے کا امکان ہے ، عاصم افتخاراحمدفرانس میں بطور سفیر خدمات انجام دے رہے ہیں سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں افسران کی تقرری کیلئے وزیراعظم کو سمری بھجوادی گئی ہے یاد رہے گذشتہ روز وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے الیکشن سے متعلق امریکی قرارداد کے مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم بھی کسی ملک کیخلاف ایسی قرارداد لاسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں