27

سکھر بیراج کے مزید 4 گیٹ خراب ہونے کا انکشاف

تفصیلات کے مطابق سکھر بیراج کے مزید 4 گیٹ خراب ہونے کا انکشاف ہوا ، آبپاشی ذرائع نے بتایا کہ گیٹ نمبر44 کی مرمت کے دوران بیراج کے دیگر 4 دروازوں کی خرابی کاپتہ چلا انسپیکشن میں گیٹ نمبر48 ،52 ، 54 اور56میں بھی خرابی کاپتہ چلا، چاروں دروازوں کو لوہے کی پلیٹیں ویلڈکر کے لگائی گئی ہیں، پانی کے بہاؤ میں تبدیلی کی وجہ سے دروازوں پر زیادہ دباؤ آیا تمام دروازوں کی مرمت کردی گئی ہے، دریاکی سطح میں اضافہ کرکےدروازوں کوچیک کیاجارہاہے خیال رہے بیراج کے تمام دروازے خستہ حالی کا شکار ہیں، دو سال سے بیراج کے دروازوں کی تبدیلی کا عمل جاری ہے، اور صرف ایک دروازے کو تبدیل کیا جا سکا ہے اس سے قبل بیراج کے 2 گیٹ ناکارہ ہو گئے تھے اور گیٹ نمبر 4 اور گیٹ نمبر 6 کوششوں کے باوجود کھل نہ سکے تھے ، ذرائع کا کہنا تھا کہ گیٹ نہ کھلنے پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کی صورت میں بڑا نقصان ہو سکتا تھا بعد ازاں چینی انجینئرز نے بیراج کے گیٹ نمبر 44 کی مرمت کا کام شروع کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں