25

ہمارا کسی سے جھگڑا نہیں صرف آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں،عوام نے بانی پی ٹی آئی کے نظریے کو ووٹ دیا:بیرسٹر گوہر

مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارا کسی سے جھگڑا نہیں صرف آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں۔ مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انصاف اور آئین کی بالادستی کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا اہم کردار ہے، ہم صرف آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں،ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور ایگزیکٹو آزاد ہونی چاہیے، جو لوگوں کو انصاف دیتے ہیں آج خود انصاف کے طلب گار ہیں، پنجاب کے عوام ججز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، چاہتے ہیں پاکستان میں 70سال بعد قانون اندھا نہ ہوا، چاہتے ہیں قانون عوام کے حقوق کا تحفظ کرے، لاہور ہائی کورٹ بار نے انصاف کیلئے آواز اٹھائی اورجدوجہد کی۔ بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی پارٹی کو جیتی سیٹوں سے زیادہ نہیں مل سکتیں، عوام نے بانی پی ٹی آئی کے نظریے کو ووٹ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں