37

بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ:وزیر اعظم کی پیپلز پارٹی کو پھر شمولیت کی دعوت

بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اس حوالے سے ورکنگ مکمل کر لی ہے ، وفاقی وزیر احسن اقبال کو اہم ٹاسک دیدیا گیا، پیپلز پارٹی کی قیادت کے کابینہ کا حصہ بننے اور وزارتوں کی تعداد کے بارے میں مشاورت جاری ہے حکومت نے اتحادی جماعتوں سے مزید وزراء کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی سے دو، دو وزراء کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن سے بھی مزید ارکان کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا، حکومت نے ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دے دی، وفاقی کابینہ میں توسیع آئندہ چند روز میں متوقع ہے ذرائع کے مطابق قیادت کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں یہ معاملہ رکھا جائے گا، سی ای سی کی توثیق کے بعد کابینہ میں شمولیت کا اعلان ہو گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال متحرک ہوگئے ہیں۔ احسن اقبال نے اس معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ سے رابطے کئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں