12

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے قطر کے سفیر کے ملاقات ،اقتصادی تعلقات کے فروغ کا اصولی فیصلہ

پنجاب اور قطر کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی، پنجاب میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع اور لیبر فورس کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں پنجاب اور قطر کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ کا اصولی فیصلہ ہوا، پنجاب میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قطری سفیر کو پنجاب حکومت کی بزنس فرینڈلی پالیسیوں سے آگاہ کیا اور قطر کے بزنس مین اور صنعتکاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی قطری سفیر نے پاکستان کی ہنر مند افرادی قوت کو سراہا اور پنجاب سے سکلڈ لیبر فورس کی بھرتی میں اضافے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں