پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف مرکز اور پنجاب میں حکمرانی کرنے والی جماعت کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاعمل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی، چیف الیکشن کمشنر مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی گئی پارٹی ذرائع کے مطابق فہرست میں صرف ایک امیدوار میاں محمد نواز شریف صدر کے عہدے کے امیدوار ہیں اس طرح میاں محمد نواز شریف مسلم لیگ کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں ذرائع نے دعویٰ کیا کہ فہرست کے مطابق صرف ایک امیدوار نواز شریف پارٹی کی صدارت کے عہدے کے امیدوار ہیں، اس طرح وہ مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔ ذرائع نے کہا کہ نواز شریف کی بطور صدر کامیابی کا حتمی اعلان جنرل کونسل کےاجلاس میں کیاجائےگا، جنرل کونسل میں نواز شریف کی بطور پارٹی صدر کامیابی کےاعلان کی توثیق بھی کروائی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ جنرل کونسل کے اراکین شو آف ہینڈ کے ذریعے نواز شریف کی بطور صدر نامزدگی کی توثیق کریں گے لاہور میں پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل اجلاس میں قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت کے مرکزی رہنما اسحٰق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال ٹریفک جام کے باعث یہاں نہیں پہنچ سکے تو ان کے حوالے سے میں یہ گزارش کروں گا کہ 2017 میں جب ہمارے قائد کو نا اہل کیا گیا تو ہم نے اسی وقت قانون میں یہ ترمیم پیش کی تاکہ نواز شرفی بطور پارٹی صدر عہدہ برقرار رکھیں لیکن اس وقت کے چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے اس ہمارے قانون کو کالعدم قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں کی ہدایت اور ان کہ رہنمائی پر صدارت شہباز شریف کو سونپی گئی۔
