29

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے علی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ علی امین گنڈا پور اور عمران خان کے درمیان ملاقات جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی، جو تقریبا 40 منٹ تک جاری رہی بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے خصوصی سرمایہ کاری کونسل (ایس ائی ایف سی) اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا، جب کہ ملاقات میں پارٹی اور ملکی سیاسی صورتحال بارے بات چیت کی گئی۔ سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ختم ہونے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے گزشتہ روز ایس آئی ایف سی اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبے کی نمائندگی کے لیے اجلاس میں شرکت کی اور صوبے کے عوام کے ریلیف کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق سے مطالبہ کررہے ہیں کہ ہمارے صوبے کے فنڈز فوری ادا کریں، اپنا کام بھی کریں گے اور ایس آئی ایف سی کے تحت بھی حاضر ہیں، جب کہ اجلاس میں فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس لگانے کی مخالفت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں