کراچی : جماعت اسلامی کراچی کے نئے امیر کا اعلان اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے، نئے امیر کے لیے منعم ظفر ، سیف الدین ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر واسع شاکر کے نام زیر غور ہے تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے نئے امیر کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے ، جماعت اسلامی کراچی کی شوریٰ نے امیر کیلئے 3 نام تجویز کیے ہیں شوریٰ نے منعم ظفر ، سیف الدین ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر واسع شاکر کے نام تجویز کئے ہیں ، کراچی کے امیر کیلئے ارکان کی رائے کا آج آخری روز ہے، مرکزی امیر کو رائے سے آگاہ کرنے کے بعد نئے امیر کا اعلان کیا جائے گا یاد رہے گذشتہ ماہ حافظ نعیم الرحمان کو امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب کیا گیا تھا، اس سے قبل حافظ نعیم الرحمان کراچی کے امیر تھے نئے امیر کے انتخاب کے لیے ملک بھر سے 45 ہزار ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لیا تھا اور ٹرن آؤٹ 82 فی صد رہا جے آئی کی مرکزی شوریٰ نے ارکان کی رہنمائی کے لیے سراج الحق، حافظ نعیم الرحمان اور لیاقت بلوچ کے نام پیش کیے تھے، اس سے پہلے سراج الحق مرکزی امیر تھے
33