48

کچے کے ڈاکوؤں کے پاس جدید اسلحہ ہے، مقابلے کیلیے پولیس کو جدید ہتھیار جلد پہنچا دیے جائیں گے:شرجیل میمن

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کے پاس جدید اسلحہ ہے، مقابلے کیلیے حکومت ہتھیار خریدے گی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کچے میں ڈاکوؤں مقابلے ہو رہے ہیں، ان کے پاس جدید ہتھیار ہیں، ڈاکوؤں سے لڑنے کے لیے سندھ حکومت ہتھیار خریدے گی۔ حکومت سندھ نے جدید اسلحہ کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھا ہے۔ پولیس کو جدید ہتھیار جلد پہنچا دیے جائیں گےانہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز مشترکہ طور پر کچے میں آپریشن کر رہی ہیں۔ اس وقت بھی جہاں ضرورت پڑ رہی ہے وہاں رینجرز موجود ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری نے منشیات کے خلاف ہدایات دی ہیں۔ حکومت معاشرے کو منشیات کی زد میں نہیں آنے دے گی۔ تعلیمی اداروں میں بچوں کو منشیات فراہم کی جارہی ہے، حکومت ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھ سکتی۔ منشیات کے خلاف سنجیدگی سے کارروائیاں کر رہے ہیں۔متعدد افراد کو گرفتاربھی کیا گیا ہے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کرسٹل اور آئس استعمال کرنے والے معاشرے کے لیے خودکش بمبار ہیں۔ ایکسائز اور نارکوٹکس کنٹرول کارروائیاں کررہے ہیں، انسداد کے لیے پولیس بھی اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ گٹکا مافیا اور دیگر منشیات کے خلاف بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں