19

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں جاری مختلف پراجیکٹس کا دورہ ،کورنگی کاز وے کی تعمیر سے متعلق بریفنگ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں جاری مختلف پراجیکٹس کا دورہ کیا، مراد علی شاہ نے کورنگی کاز وے پر کچرا ڈمپ کرنے کی اجازت دینے پر ایس ایچ او کو معطل کر دیا صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر شاہ، سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ان کے ہمراہ تھے۔ مراد علی شاہ نے کورنگی کاز وے پر کچرا ڈمپ کرنے کی اجازت دینے پر ایس ایچ او کو معطل کر دیا اور ایس ایس پی کو کورنگی کاز وے پر اپنا کیمپ آفس بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی کاز وے پر کسی نے کچرا پھینکا تو ڈی سی اور ایس ایس پی کے خلاف کارروائی ہوگی وزیر اعلیٰ سندھ کو کورنگی کاز وے کی تعمیر سے متعلق بریفنگ دی گئی، دوران بریفنگ بتایا گیا کہ کورنگی کاز وے منصوبے کے پی سی ون4677.551 ملین روپے ہے، منصوبہ 2 سال میں مکمل کیا جائے گا، مراد علی شاہ نے کورنگی کاز وے پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں