تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کا مشورہ اس امر کی توثیق ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کا وجود نہیں، ان کا مشورہ مداخلت کے خلاف کھڑے ہونے والے ججز کیلئے پیغام ہے ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ ججز کے خط کے معاملے کو ردی کی ٹوکری کی نذر کردیا جائے گا، رانا ثنااللہ جواب دیں آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کے ذریعے کیسے محاسبہ کیا جاسکتا ہے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا کا بیان سپریم کورٹ ازخودنوٹس کیس کی کارروائی پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے عدالتِ عظمیٰ رانا ثنااللہ کے عدلیہ سے متعلق توہین آمیز بیان کا نوٹس لے، رانا ثنااللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
