26

جسٹس منیب اختر بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کل حلف اٹھائیں گے

تفصیلات کے مطابق جسٹس منیب اختربطورقائم مقام چیف جسٹس پاکستان کل حلف اٹھائیں گے حلف برداری تقریب سپریم کورٹ ججزبلاک میں ساڑھے10بجےہوگی ، جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منیب سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیں گے حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججزاورسینئر وکلاشرکت کریں گے جسٹس فائزعیسیٰ کے غیرملکی دورے کے سبب جسٹس منیب اخترقائم مقام چیف جسٹس ہوں گے خیال رہے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 سے 22 مئی تک آذربائیجان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے اس کے علاوہ سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ بھی بیرون ملک کے دورے پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں