چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آصف زرداری سمجھتے ہیں بات چیت کے بغیر مسائل کا حل نہیں نکل سکتا قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ سویلین صدر نے اس ایوان میں ساتویں بات خطاب کیا، صدر زرداری نے کوئی سیاسی یا ذاتی بات نہیں کی بلکہ انہوں نے واضح کیا کہ وہ وفاق اور عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیح دیتے ہیں، انہوں نے تقریر میں اتحاد کی بات کی، ڈائیلاگ کی بات کی، یہ سب اپنی ذاتی مفاد کے لیے نہیں کیا وہ اس لیے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر پاکستان کے مسائل جیسے غربت،مہنگائی جیسے مسائل کا حل نکالنا ہے تو سیاسی پروسس، ڈائیلاگ کے بغیر یہ نا ممکن ہے بلاول بھٹو نے بتایا کہ اپوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ ناصرف اپنے ذاتی مسائل پر رونا دھونا کرے بلکہ پاکستان کے عوام پر بھی بات کریں،جہاں ان کا حق وہ جمہوری انداز میں احتجاج کریں لیکن عوام کے سامئل کے حل کے لیے کام کرنا ان کا فرض ہے، میں بجٹ پر اپوزیشن اور حکومت کو تجویز دوں گا کہ اپوزیشن کا اس میں ان پٹ ہونا چاہیے، جب پاکستان معاشی بحران سے گزر رہا ہے تو شاید اپوزیشن اپنی ذمہ داری بھول گئے ہیں تو ہم ان کو یاد دلائیں کہ جو پیسے ان کو ایوان سے مل رہے ہیں وہ اس کو حلال کریں، بجٹ اور پارلیمان میں اپنا کردار ادا کریں
27