39

’دبئی لیکس پرانی فلاپ فلم کا ریمیک ہے‘، خواجہ آصف، محسن نقوی سمیت دیگر سیاستدانوں کی وضاحتوں کا سلسلہ جاری

عالمی رہنماؤں، سیاستدانوں اور دیگر طاقتور افراد کی خفیہ دولت کی تفصیلات کے حوالے سے مالی اسکینڈل ’دبئی اَن لاکڈ‘ سامنے آنے کے بعد فہرست میں موجود پاکستانی سیاستدانوں کی جانب سے وضاحتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ان کی اہلیہ کے نام پر دبئی میں جائیداد ڈیکلیئرڈ ہے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ’میری بیوی کے نام پر خریدی گئی جائیداد ڈیکلیئرڈ ہے، یہ جائیداد(متعلقہ حکام کے ساتھ) جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں میں بھی دکھائی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’کچھ ہفتے قبل فروخت سے حاصل ہونے والی رقم ایک اور پراپرٹی خریدنے کے لیے استعمال کی گئی تھی دبئی لیکس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے جائیداد کے لیک ہونے والے ریکارڈ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’اس میں کوئی نئی بات نہیں‘ اور اسے ’فلاپ ہونے والی پرانی فلم کا ریمیک‘ قرار دیا۔ سماجی پلیٹ فارم ایکس پر خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ ان اہم شخصیات، پرویز مشرف، شوکت عزیز، فیصل واوڈا اور دیگر بہت سے لوگوں کا نام بھی پاناما لیکس میں آیا تھا جس سے وہ انکار بھی نہیں تھے انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ پیپرز سے کوئی تعلق نہ ہونے کے باوجود سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی ٹارگٹ کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ پیپرز سے کوئی تعلق نہ ہونے کے باوجود سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ وہی کہانی وہی کردار وہی نام نئی بات کیا ہے؟ لگتا ہے یہ 2 نمبر فلم صرف اصل واردتیوں سے توجہ ہٹانے کا منصوبہ ہے اور اس کی فنڈنگ بھی وہی واردتیے کررہے ہیں، کام جیسے جیسے قریب آرہا ہے اس قسم کی بڑی خبریں سامنے آئیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں