29

بلاول بھٹو کی الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں ڈیکلیئرڈ جائیداد میں کرپشن ڈھونڈنے کی ناکام کوشش کی گئی: شیری رحمان

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی نائب صدر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں ڈیکلیئرڈ بلاول بھٹو کی وراثتی جائیداد میں کرپشن ڈھونڈنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جلاوطنی کے دوران شہید محترمہ بینظیر بھٹو کئی سال بچوں کے ساتھ دبئی میں مقیم رہیں، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور ان کے بچوں کو ملک سے باہر رہنے پر مجبور کیا گیا، جلاوطنی کے دوران خریدی ہوئی جائیداد ماں نے اپنے بچوں کے نام کی انہوں نے کہا کہ ماں کی جائیداد وراثت میں اولاد کو ملنا ہمارے معاشرے کی روایت ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی پہلے سے ڈیکلیئرڈ جائیداد کی تفصیلات کا دبئی لیک میں شامل کرنا کوئی “انکشاف” نہیں،الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر پہلے سے موجود بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کے اثاثہ جات کی تفصیلات کو دبئی لیک میں شامل کرکے کیا ثابت کیا گیا؟۔ شیری رحمان کا ایک سوال کے جواب میں مزید کہنا تھاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری اپنے تمام اثاثوں کا باقاعدہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں