45

فوج میں اہم ترقیاں و تعیناتیاں:3 میجر جنرلز کی لیفیٹینٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ترقی پانے والے تین تھری اسٹار جنرلز کی تعیناتی کر دی۔ لیفٹیننٹ جنرل عمر بخاری کو کمانڈر الیون کور (پشاور) تعینات کردیا گیا۔ ان سے قبل لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات خان کور کمانڈر پشاور کے عہدے پر فرائض سرانجام دے رہے تھے جن کا تبادلہ کردیا گیا لیفٹیننٹ جنرل عنایت کو چیف آف لاجسٹک سروسز جی ایچ کیو تعینات کردیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے۔ آرمی چیف نے گزشتہ روز تینوں میجر جنرل کو لیفیٹینٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی تھی۔ اس کےعلاوہ ایک اور اہم تعیناتی ہوئی جس میں چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا کو چند روز قبل منگلا کور کا کمانڈر تعینات کیا گیا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر کی جانب سے غیر واضح وجوہات کے سبب قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا انتخاب کرنے کے بعد یہ عہدہ خالی تھا ایک حالیہ میڈیا کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ سے متعلق ایک سوال کا جواب دیا تھا۔ انہوں نے وضاحت کی تھی کہ فوج میں خود احتسابی ایک سخت اور چیلنجنگ لیکن شفاف عمل ہے، جب بھی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، بدعنوانی، یا کوئی تادیبی مسئلہ ہوتا ہے، احتسابی عمل حرکت میں آتا ہے، ہم ایک مضبوط اندرونی احتسابی نظام کو برقرار رکھتے ہیں جو مختلف ڈومینز میں مسلسل کام کرتا ہے چیف آف لاجسٹک اسٹاف میں لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا کی جگہ ایک اور نئے ترقی پانے والے افسر لیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کو تعینات کر دیا گیا، جنرل عنایت حسین وائس چیف آف جنرل اسٹاف (براوو) کے طور پر خدمات انجام دینے والے میجر جنرل تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر فی الحال آئی ایس پی آر میں برقرار رکھا گیا، جنرل احمد شریف کا تعلق کور آف الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجینئرز سے ہے اور ای ایم ای کے بہت کم افسران تھری اسٹار رینک تک پہنچے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں