32

بشریٰ بی بی کی درخواست منظور :اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے گزشتہ ہفتے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، عدالت نے اپنے فیصلے میں بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل رکھنے کا 31 جنوری کا چیف کمشنر اسلام آباد کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دےدیا یاد رہے بشریٰ بی بی نے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کررکھی تھی، عدالت کے سامنے جیل حکام نے جیل میں گنجائش نہ ہونے اور سکیورٹی ایشو کی وجہ سے منتقل نہ کرنے کی موقف اختیار تھا۔ واضح رہے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور سابق خاتون اول توشہ خانہ ریفرنس اور عدت میں نکاح کے مقدمات میں قید اورجرمانے کی سزا بھگت رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں