13

چاند پر پہلے پاکستانی سیٹلائٹ کی روانگی، وزیراعظم کی قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جوہری کی طرح خلا کے میدان میں بھی پاکستانی سائنسدان اور انجینئرز اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ پاک چین دوستی خوشبوں کی سرحد سے آگے نکل کر خلاؤں کی سرحد بھی پار کرچکی ہے۔ میں اس تاریخی موقع پر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی، اسپارکو سمیت پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان کا کہنا تھا کہ 8 ممالک میں صرف پاکستانی منصوبے کو قبول کیا جانا ہمارے سائنسدانوں اور ماہرین کی قابلیت کا اعتراف ہے۔ تیکنیکی ترقی کے سفر کا یہ بہت تاریخی لمحہ ہے اور اس اہم کامیابی سے پاکستان خلا کے با مقصد استعمال کے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے – Advertisement وزیراعظم نے کہا کہ یہ کامیابی سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے شعبے میں پاکستان کی صلاحیتوں کو بڑھائے گی، ساتھ ہی سائنسی تحقیق، اقتصادی ترقی اور قومی سلامتی کے لیے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کےبیٹوں نے ثابت کیا کہ وہ خلاؤں کو بھی تسخیر کرنے کی صلاحیت، جذبہ اور مہارت رکھتے ہیں۔ اللہ نے چاہا تو 28 مئی 1998 کی طرح خلاؤں اور معاشی اوج کمال کو بھی پہنچیں گے ان کا کہنا تھا کہ مواصلاتی ڈھانچے میں خود مختاری کے اس خواب کی مکمل تعبیرسے پاکستان اس شعبے میں قائدانہ کردار ادا کرنے والے ممالک میں شمار ہو گا۔ پاکستان کی سائنس وٹیکنالوجی، جدید علوم اور ہنرمندی میں ترقی وقت اور ملک کی ضرورت ہے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ وزیراعظم نے کہا کہ پوری کوشش اور توجہ ہے کہ نوجوان نسل کو جدید علوم وفنون، سائنس وٹیکنالوجی میں آگے لے کر جائیں اور پاکستان ایجادات کی دنیا میں بھی سب سے آگے ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں