12

دہشت گردی سے نمٹنے اور اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں:امریکا

امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی دونوں ممالک کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران ترجمان ویدانت پٹیل نے انسداد دہشت گردی میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور معاونت پر بات کی ایک صحافی کے سوال کے جواب میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنا امریکا اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ امریکی ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے اور اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں جس سے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ ملتا ہے ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ سلامتی امور اور انسداد دہشت گردی پر پاکستان کے ساتھ شراکت داری، مالی اعانت اور اس سے جڑے منصوبوں کی تکیمل کے لیے امریکا اور پاکستان کے درمیان دونوں ممالک کی افواج کی اعلیٰ قیادت کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ویدانت پٹیل نے کہا کہ سکھ رہنما کے قتل کے حوالے سے بھارتی تحقیقاتی کمیٹی کام کر رہی ہے، امریکا بھی معاملے کو دیکھ رہا ہے، خدشات سے بھارتی حکومت کو براہ راست آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ رفاہ آپریشن کیلئے اسرائیل کا قابل بھروسہ منصوبہ نہیں دیکھا، عالمی تحفظات کے باوجود اسرائیل نے رفاہ پر حملے پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں