وزیر اعظم شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ملاقات میں دونوں اطراف سے معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے غیر معمولی گرمجوشی کا اظہار جبکہ سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران سعودی سرمایہ کاری پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ مشیر شاہی دربار اور وفد نے سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان سپریم کوارڈینیشن کونسل محمد بن مزیاد آل تویجری نے کہا کہ جنگی بنیادوں پر پاکستان میں سرمایہ کاری پر کام شروع کر دیا ہے، سعودی کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں پر مشتمل اہم وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ محمد بن مزیاد آل تویجری نے کہا کہ چاہتے ہیں پاک سعودی معاشی تعلقات ویژن 2030 کے تناظر میں آگے بڑھیں، سعودی ویژن 2030 کے تحت پاکستانی افرادی قوت کو تربیت فراہمی کیلیے ہر ممکن مدد کریں گے انہوں نے نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ویژن 2030 کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور ملاقات میں ان کو سعودی حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈے پر تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، دونوں ممالک کے معاشی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، ریاض وفد کے دورہ پاکستان کے دوران پیشرفت پر برق رفتاری سے آگے بڑھ رہے ہیں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں گورننس اسٹرکچر کو جدید بنانے کیلیے سعودی اصلاحاتی پالیسی سے مستفید ہونا چاہتے ہیں، سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر نمایاں پیشرفت ہوئی، پاکستانی عوام خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز کیلیے بے پناہ عزت و احترام رکھتے ہیں وزیر اعظم نے پرتپاک استقبال اور شاندار میزبانی پر سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں وزیر خارجہ، وفاقی وزیر خزانہ، وزیر پیٹرولیم، وزیر اطلاعات، وزیر توانائی، وزیر تجارت، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی شریک تھے شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کیلیے سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں وہ ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔ عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس 28 سے 29 اپریل تک ہوگا۔
34