تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی توانائی کی اپنی اہم ضروریات ہیں ، پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی پرتعاون موجود ہے ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ پاکستان اور ایران نے توانائی کے مختلف دیگر ذرائع پر بات کی ہے تاہم پاک ایران گیس پائپ لائن معاملے پر امریکی حکام سےرابطےمیں ہیں اور امریکا کیساتھ توانائی ضروریات سے متعلق بات چیت کی ہے کیونکہ پاکستان کو اپنی توانائی کی ضروریات کو دیکھنا ہے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ترجیحی تجارت کامعاہدہ موجود ہے، ایران کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر مذاکرات جاری ہیں ایرانی صدر دورہ پاکستان کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ ایرانی صدر نے پاکستان کا دورہ کیا، ایران صدر سےتجارت، فری ٹریڈ ایگریمنٹ ، سرحدی علاقوں میں مارکیٹس کے قیام پر بات ہوئی ساتھ ہی دونوں جانب سے دہشتگردی کے خاتمے ، مشترکہ کوششوں پر بھی بات ہوئی ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان اور ایران دونوں جانب سے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور دونوں فریقین نے غزہ ،فلسطین ایشو کوپرامن طریقے سے حل کرنے پرزور دیا ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اپنے ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات ہیں ، ایران پاکستان سرحدی علاقوں میں تجارت سے مقامی لوگوں کو فائدہ ملے گا، بارڈر مارکیٹ سے مقامی تجارت مستفید ہوسکیں گے انھوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف ذرائع سے بات چیت ہوتی رہتی ہے، پاکستان ہمسائے ممالک کیساتھ امن سیکورٹی ،خوشحالی کی خاطر تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔
53