پاکستان کے ساتھ مل کر قابل تجدید توانائی پرکام کررہے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ کے مطابق ہمارا ہدف پاکستان کو 2030 تک 60 فیصد قابل تجدید توانائی فراہم کرنا ہے ہر تیسرے پاکستانی گھرانوں کو شمسی توانائی سے بجلی فراہم کی جاسکے گی، پہلے ہی لاکھوں پاکستانیوں کو ہزاروں میگاواٹ کلین انرجی فراہم کررہے ہیں پاکستان خطے میں سب سے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کی تحقیق و ترقی پر لمز کو دی گئی 5 لاکھ ڈالر کی گرانٹ سے کام چل رہا ہے، یوایس ایڈ نے پاکستانی کلائمیٹ فنڈ کیلئے تقریباً 100 ملین ڈالر فراہم کیے ہیں۔