عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان فل موشن میں ہے انہوں نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے متعلق میں نے کوئی غلیظ یا غلط زبان استعمال نہیں کی، وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر کیس بنایا گیا اگر کسی کو بلو رانی کہنے پر سزا بنتی ہے تو سزا دے دیں ساق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں اداروں سے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا، نوازشریف حکومت روٹیاں اور نالے چیک کرنے آئی ہے، عوام صرف دو ماہ انتظار کریں، آج سے 2 ماہ کے لئے میں سیاست سے دور ہوں، اس 2 ماہ کے بعد دیکھوں گا سیاست کیا کروٹ بدلتی ہے شیخ رشید نے مزید کہا کہ میرا بانی پی آئی آئی سے تعلق تھا اور تعلق ہے، میں حکومت سے اپیل کروں گا وہ اپنی چارپائی کے نیچے جھاڑو پھیرے واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے خلاف ایک ہی الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
42