101

یورپی یونین : تین ممالک کیلئے ویزہ قوانین میں نرمی

برسلز : یورپی یونین نے تین خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا کے قواعد و ضوابط میں نرمی کا اعلان کردیا خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے گزشتہ روز جن تین ممالک کے ناموں کا اعلان کیا ان میں سعودی عرب، عمان اور بحرین شامل ہیںِ جن سے تعلق رکھنے والے شہری اس سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں مذکورہ شہری ملٹی انٹری ویزے کے اہل ہوں گے جس سے وہ ایک ہی ویزے کے ساتھ پانچ سال کی مدت میں متعدد مرتبہ یورپی یونین کا دورہ کرسکیں گےرپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن نے تین خلیجی ملکوں کے لیے ملٹی انٹری ویزے کے قواعد کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے اقدامات کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے علاوہ ازیں یورپی یونین کے خارجہ اموراورسکیورٹی پالیسی کے اعلی نمائندے جوزف بوریل نے تصدیق کی کہ یورپی کمیشن نے خلیجی ممالک کے شہریوں کو ملٹی پل ویزا دینے کی منظوری دی ہے اس اپ ڈیٹ کا مقصد ان تمام جی سی سی ممالک کے لیے ویزا رولز کو معیاری بنانا ہے جن کے شہریوں کو شنگین ایریا تک رسائی کے لیے ویزا درکار ہوتا ہے یورپی کمیشن کی تین ملکوں کو شینگین زون میں شامل کرنے کی منظوری اس سے قبل سال 2022 جون میں یورپی یونین نے شینگین ویزا نظام میں شامل ملکوں میں توسیع کی تھی یورپی یونین کے کمیشن نے یورپی کونسل سے سفارش کی تھی کہ وہ مشرقی یورپ کے تین ممالک کروشیا، رومانیہ اور بلغاریہ کو شینگین نظام میں شامل کرنے کی منظوری دے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں