31

آر اوز سے خالی فارم 45 پر دستخط پہلے ہی لے لیے گئے، پی ٹی آئی کا الزام

پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ آر اوز سے خالی فارم 45 پر پہلے ہی دستخط لے لیے گئے ہیں، اور جنھوں نے دستخط نہیں کیے انھیں مارا پیٹا گیا رؤف حسن نے کہا جتنا بھی زور لگالیں، چاہے کچھ بھی کر لیں، آپ کو 8 فروری سے بھی بڑا سرپرائز دیں گے، انھوں ںے کہا ضمنی الیکشن کے اعلان کے بعد چھاپے مارے گئے اور ہمارے ورکرز کی فیملیز کے ساتھ بد سلوکی کی گئی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی کہا کہ ضمنی الیکشن میں حکومت کی دھاندلی کے باوجود نشستیں جیتیں گے، بیساکھیوں پر بننے والی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی، انھوں نے کہا لندن پلان کے بعد پاکستان میں کاروبار 90 فی صد کم ہو چکا ہے، عمر ایوب نے چیلنج کیا کہ حکومتی پارٹیاں بلوچستان میں ایک جلسہ کر کے دکھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں