24

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی 2،2 سندھ کی ایک نشست پر ووٹنگ جاری ہے، پنجاب میں 12 صوبائی، کے پی اور بلوچستان میں 2،2 صوبائی نشستوں پر ووٹر حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں کون کس کے مد مقابل؟ وزیر اعظم شہباز شریف کی خالی کردہ نشست این اے 132 قصور پر ن لیگ کے ملک رشید احمد خان اور سنی اتحاد کونسل کے سردار محمد حسین ڈوگر آمنے سامنے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خالی کردہ نشست این اے 119 لاہور پر لیگی امیدوار علی پرویز ملک کا سنی اتحاد کونسل کے شہزاد فاروق مد مقابل ہیں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی خالی کردہ نشست این اے 44 پر آزاد امیدار فیصل امین گنڈاپور اور پیپلز پارٹی کے عبدالرشید کنڈی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے انٹرنیٹ موبائل فون سروس لاہور کے 5 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے دوران مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہے، انٹرنیٹ سروسز بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں 21 اور 22 اپریل کو بلوچستان اور پنجاب کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس معطل رہے گی، یہ فیصلہ انتخابی عمل کو بلاتعطل اور شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے انتخابی حلقے ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 5، صوبائی اسمبلیوں کے 16 حلقوں میں ضمنی الیکشن آج ہو رہا ہے، پنجاب کے حلقے این اے 119 لاہور، این اے 132 قصور میں ضمنی الیکشن کے لیے ووٹنگ جاری ہے، پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 193،93،54،36،32،22 میں عوام حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 290،266،164،158،149،147 میں بھی ووٹنگ ہو رہی ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 2 ہزار 601 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں خیبر پختونخوا کی 2 قومی، 2 صوبائی نشستوں پر الیکشن ہو رہا ہے، کے پی کے حلقے این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان، این اے 8 باجوڑ، این اے 8 اور 44، پی کے 22 اور 91 میں ووٹنگ جاری ہے۔ خیبر پختونخوا میں 49 امیدوار میدان میں ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق 892 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں 139 حساس ہیں سندھ میں قومی اسمبلی کے ایک حلقے این اے 196 قمبر شہداد کوٹ میں 2 امیدوار میدان میں ہیں، جس میں 303 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں 158 حساس ہیں بلوچستان میں 2 صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن اور ایک میں دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے، پی بی 20 اور 22 میں ضمنی الیکشن کے لیے ووٹنگ جاری ہے، پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں ری پولنگ ہو رہی ہے۔ بلوچستان میں 354 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں