تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے 19 اپریل کو شالیمار چوک میں جلسے کی اجازت مانگ لی ، امیدوار این اے 119 شہزاد فاروق نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست جمع کرائی میاں شہزاد فاروق نے کہا کہ 19 اپریل کو شالیمار چوک میں تاریخ کا بڑا جلسہ کریں گے، جلسے میں تحریک انصاف کے سنیئر رہنما خطاب کریں گے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 21اپریل کو جیتی ہوئی سیٹ دوبارہ جیتیں گے، فارم 47 والے ٹولے کو شکست دیں گے، شمالی لاہور کے عوام بانی پی ٹی آئی کےساتھ کھڑی ہے۔