128

پاکستان کی معروف اداکارہ مِیرا دوران شوٹنگ گر گئیں،بازو فریکچر ہوگیا

پاکستان کی معروف اداکارہ مِیرا شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔ لالی ووڈ اداکارہ مِیرا شوٹنگ کے دوران گر گئیں جس کے باعث انکا بازو فریکچر ہوا ہے اداکارہ میرا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دوران شوٹنگ گرنے کی وجہ سے ان کے بازو میں فریکچر ہوگیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے 10 روز کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا تھا تاہم ڈاکٹرز نے انہیں 10 روز آرام کا مشورہ دیا ہےسوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں میرا نے تصدیق کی کہ فلم شوٹنگ کے دوران انہیں چوٹ لگی اور توازن برقرار نہ رکھ پانے کی وجہ سے انہیں چوٹ لگی۔ ویڈیو میں میرا کے بازو میں پٹی بندھی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے، تاہم وہ ویڈیو میں مسکراتی دکھائی دیتی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ پٹی ہونے کے بعد اب وہ کافی بہتر محسوس کر رہی ہیں جب کہ انہیں زیادہ چوٹیں نہیں لگیں ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا لاہور کے گرد و نواح میں اپنی آنے والی ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، جس دوران وہ اپنا توازن برقرار رکھ نہ پائیں اور ان کے بازو پر چوٹ لگی۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کو ڈاکٹرز نے کم سے کم 10 دن تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے جب کہ اداکارہ بھی زخم ٹھیک ہونے کے بعد شوٹنگ پر واپس جانے کے لیے پرجوش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں