صدر اور وزیراعظم کا حب حادثے پر اظہار افسوس

صدر مملکت آصف زرداری نے حب حاثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہےصدر زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماریہمدردیاں زائرین کے لواحقین کے ساتھ ہیں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی حب حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی ہے وزیراعظم نے حادثے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی اور متعلقہ حکام کو انہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی واضح رہے کہ عید کے روز مکلی سے زائرین سے بھرا ٹرک درگاہ شاہ نورانی کی زیارت کے لیے روانہ ہوا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں کھائی میں جا گرادرگاہ شاہ نورانی حادثے میں جاں بحق زائرین کی تعداد 18 ہو گئی اس حادثے میں 18 زائرین جاں بحق جب کہ 52 زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے