وزیراعظم سے کویتی ہم منصب کا رابطہ:عید الفطر کی مبارکباد، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار

وزیرِاعظم شہبازشریف کو کویت کے وزیراعظم شیخ محمد صباح السالم الصباح نے فون کر کے عید کی مبارکباد دی۔ کویتی وزیراعظم شیخ محمد صباح السالم الصباح نے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کے ساتھ تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے عوام کی سلامتی اور خوشحالی کی دعا بھی کی، دونوں نے امت مسلمہ کے مابین بھائی چارے اور فلسطینی بہن بھائیوں پر جاری اسرائیلی ظلم کے خاتمے کی دعا بھی کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی مفید شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کرنے کے ساتھ پاک کویت اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے انتخاب کے موقع پر کویتی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام کا ذکر کرتے ہوئے کویتی وزیرِ اعظم کو شکریہ اداکیا۔ وزیرِ اعظم نے نہ صرف پاکستان اور کویت کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر روز دیا بلکہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ برس دونوں ممالک کے درمیان دستخط شدہ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر جلد عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔

دونون رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے عوام کی سلامتی اور خوشحالی، امتِ مسلمہ کے مابین بھائی چارے اور بالخصوص نہتے فلسطینی بہن بھائیوں پر جاری اسرائیلی ظلم و جبر کے خاتمے کی دعا کی۔ کویت کے وزیرِ اعظم نے پاکستان کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ کویتی حکومت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔