60

وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر کو عید کی مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت

وزیراعظم نے پاکستان اور یواےای کے قریبی تقافتی، مذہبی اور تاریخی تعلقات کو سراہا۔ شیح محمد بن زایدالنہیان نے پاکستان کیلئے متحدہ عرب امارات کی حمایت و تعاون کا اظہار کیاسربراہان نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کےعزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو جلد پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی متحدہ عرب امارات کے صدر نے بھی وزیراعظم کو امارات کے دورے کی دعوت دی۔ رہنماؤں نے تعلقات کے مزید فروغ کیلئے روابط کو باقائدگی سے جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیادریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف کو قطر کے وزیراعظم نے فون کی اور انھیں عیدالفطرکی مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے عید کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کیارہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیاوزیراعظم پاکستان نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور متعلقہ شعبوں میں تعاون کے فروغ کی وسیع استعداد موجود ہےشہباز شریف نے قطر کے وزیراعظم کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ قطری وزیراعظم نے وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور ان کی دعوت کو قبول کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں