124

بیٹے کی سالگرہ نے عمران اشرف اور کرن اشفاق کو اکٹھا کر دیا

پاکستان: شوبز انڈسٹری کے اداکار و میزبان عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق کو بیٹے کی سالگرہ نے اکھٹا کردیا فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمران اشرف اور کرن اشفاق دونوں تصاویر و ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دونوں کو علیحدگی ہو جانے کے باوجود بیٹے روہم کی پانچویں سالگرہ ساتھ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے طلاق کے باوجود گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی دونوں بیٹے کی سالگرہ کا جشن منانے کے لیے سب رنجشوں اور گلوں شکووں کو بھلا کر ایک ہو گئی سوشل میڈیا پر جاری تصویر میں روہم کو ہلک لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ وہ اپنے والد عمران اشرف کے ساتھ کیک کاٹ رہے ہیں۔یاد رہے کہ عمران اشرف اور کرن اشفاق 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اس جوڑی کے ہاں 2020 میں بیٹے روہم کی پیدائش ہوئی تھی بعدازاں دونوں کے درمیان درمیان نومبر 2022 میں طلاق ہوگئی تھی، طلاق کے تقریباً ایک سال بعد دسمبر 2023 میں کرن اشفاق نے دوسری شادی کرلی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں